ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

پی آئی اے نے برطانیہ کیلئے بھی خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا

datetime 12  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی) قومی ائیرلائن (پی آئی اے) نے برطانیہ کے لیے بھی خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیرلائن پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے لیے 11سے 17مئی تک 9 پروازیں آپریٹ کرے گی جس میں سے 7 اسلام آباد ،2 پروازیں لاہور سے روانہ ہوں گی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق خصوصی پروازیں پاکستان سے لندن،

مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے آپریٹ کی جائیں گی۔پی آئی اے شیڈول کے مطابق پہلی پرواز 11مئی کو اسلام آباد سے لندن روانہ ہوگئی ہے جبکہ لاہور سے 13 مئی کو خصوصی پرواز لندن روانہ ہوگی ،14مئی کو اسلام آباد سے لندن اور مانچسٹر کے لیے دو پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔15مئی کو لاہور سے مانچسٹر کے لیے خصوصی پرواز اڑان بھرے گی جب کہ 16 مئی کو اسلام آباد سے مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے دو خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔ اس کے بعد 17 مئی کو آخری پی آئی اے کی خصوصی پرواز اسلام آباد سے لندن روانہ ہو گی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…