ہانگ کانگ(آن لائن )تین مختلف اینٹی وائرل ادویات کا مرکب کورونا وائرس کے مریضوں میں جلد صحت یابی کا باعث بن سکتا ہے۔ ہانگ کانگ میں محققین نے ایک مطالعے میں پتا لگایا ہے کہ کووڈ انیس کے کم شدت والے کیسز میں تین ادویات کا مرکب موثر ثابت ہوا ہے۔ اس مطالعے کے نتائج جمعے کو لانسیٹ نامی سائنسی جریدے میں شائع
ہوئے۔ ہانک کانگ کے چھ مختلف ہسپتالوں میں سوا سو سے زائد مریضوں کو یہ ادویات دی گئیں اور سامنے آنے والے نتائج کی بنیاد پر یہ اعلان کیا گیا۔ واضح رہے کہ فی الحال کووڈ انیس کے علاج کے لیے کوئی حتمی دوا یا ویکسین دستیاب نہیں تاہم کئی ملکوں میں آزمائشی طریقہ علاج اور ویکسین کی تیاری کے تجربات جاری ہیں۔