اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

ساڑھے 8 ہزار میگا واٹ بجلی صرف ایئر کنڈیشن کی نظر ہو جاتی ہے ،عابدشیرعلی

datetime 24  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ساڑھے 8 ہزار میگا واٹ بجلی صرف ایئر کنڈیشن کی نظر ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے ٹرانسفارمر اڑتے ہیں، ملک بھر میں 85 سے 90 فیصد علاقوں میں سحر و افطار کے اوقات کار میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی، منگل کو آئیسکو ہیڈ کوارٹر میں افطار ڈنر کے موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت بڑ ھنے سے اچانک بجلی کی طلب ساڑھے 18 ہزار سے 21 ہزار تک پہنچ گئی، انہوں نے کہاکہ شہری علاقوں میں 6 ،دیہات میں 8 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ، انہوں نے کہاکہ حکومت محدود مسائل کے باوجود عوام کی ضرورت سے بخوبی آگاہ ہے اور ہماری پوری کوشش ہے کہ بجلی بحران پر جلد قابو پا لیں،گزشتہ 3اہ سے ٹرانسفارمروں کی خریداری شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جو6 لاکھ میں خر یدے جاتے تھے وہ 3 لاکھ روپے میں خرید کر اربوں روپے کی بچت کی۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھرمیں 10 سے 12 لاکھ ایئر کنڈیشن فروخت ہوئے ہیں۔ عابد شیر علی نے کہاکہ پشاور میں 4 گھنٹے اور لاڑکانہ میں 6 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے 1400 میگا واٹ بجلی مانگی تھی ہم 1457 میگا واٹ بجلی دے رہے ہیں اب اس بجلی کو ایڈجسٹ کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔ بلوچستان میں اس سے قبل ساڑھے 4 سو میگا واٹ سے زائد بجلی نہیں دے سکتے تھے لیکن اب اپ گریڈیشن کے بعد ساڑھے 7 سو میگا واٹ بجلی دے رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ کراچی میں ساڑھے 5 سو اموات کا ہمیں بھی شدید دکھ ہے ، ان کے خاندانوں کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہیں۔ وفاقی حکومت اب بھی ساڑھے 6 سو میگا واٹ بجلی کے الیکٹرک کو فراہم کر رہی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف ڈسکوز کے ہیڈز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دئیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…