لاک ڈان کے باعث انٹرنیٹ پر شادی، ہزاروں افراد کی آن لائن شرکت شادی کی تقریبات نے دیکھنے والوں کو بھی حیرت زدہ کر دیا

9  مئی‬‮  2020

نئی دہلی (این این آئی )بھارت میں لاک ڈان کے باعث ایک جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب ملتوی کرنے کے بجائے انٹرنیٹ کے ذریعے اسے ممکن بنایا، دلہا ممبئی اور دلہن اتر پردیش میں تھی جب کہ پنڈت نے ریاست چھتیس گڑھ میں بیٹھ کر شادی کی رسومات ادا کیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق دلہا سوسن ڈانگ شادی کی رسومات کے لیے ممبئی میں روایتی لباس زیبِ تن کیے آن لائن ہوئے جب کہ دلہن

کریتی نارنگ اتر پردیش کے شہر بریلی سے سرخ جوڑا پہنے آن لائن ہوئیں۔دلہا، دلہن کے لگ بھگ 100 عزیز و اقارب ایک آن لائن ایپ کے ذریعے مختلف مقامات سے شادی میں شریک ہوئے۔ تقریب کی لائیو اسٹریمنگ کی گئی جسے لگ بھگ 16 ہزار افراد نے دیکھا۔دلہا سوسن ڈانگ کے بقول اس دوران کچھ تکنیکی مسائل بھی پیش آئے، لیکن مجموعی طور پر یہ ایونٹ شاندار رہا اور سب ان کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔آن لائن تقریب کے دوران دلہا کے کزن بالی وڈ کے مشہور گانوں پر رقص بھی کرتے رہے۔ فیس بک پر شادی کی تقریب کو اب تک 2 لاکھ 60 ہزار افراد دیکھ چکے ہیں۔دولہا سوسن ڈانگ کے مطابق دلہن کریتی نارنگ سے ان کی آن لائن شادی کی وجہ بھارت میں پھیلا کرونا وائرس، طویل لاک ڈان اور شادی کی اجتماعی تقریبات پر عائد پابندی ہے۔چھبیس سالہ دولہا سوسن ڈانگ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ملازمت کرتے ہیں۔ انہوں نے گفتگو کے دوران بتایا کہ شیڈول کے مطابق شادی کی تقریبات کا آغاز 19 اپریل کو ہونا تھا اور یہ کئی روز تک جاری رہنی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ہماری آن لائن شادی بھی اتنے شاندار طریقے سے ہو گی۔شادی کے موقع پر سوسن ڈانگ نے روایتی شیروانی، کرتا اور پگڑی باندھی ہوئی تھی۔شادی کی رسومات ادا کرنے والے پنڈت نے ریاست چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور میں واقع اپنے گھر سے تمام رسمیں ادا کیں اور دولہا، ولہن کو شادی کے بندھن میں باندھا۔دولہا، ولہن کے رشتے داروں نے دہلی، گڑگاں اور بنگلور سے ایپ کے ذریعے آن لائن شادی میں

شرکت کی۔دولہا اور دلہن کا کہنا تھا کہ انہیں یہ دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے مشہور شخصیات کی شادی ہوئی ہو۔بھارت میں کرونا وائرس ایسے وقت میں پھیلا ہے جب وہاں شادیوں کا سیزن عروج پر تھا۔ کرونا کے سبب صرف ریاست راجستھان میں ہی 26 اپریل کو طے شدہ 23 ہزار شادیوں کو ملتوی کرنا پڑا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…