پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

پاک فضائیہ کا سی 130طیارہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے سپرے والا خصوصی جہاز لانے کے  لیے ترکی پہنچ گیا

datetime 6  مئی‬‮  2020 |

کراچی( این این آئی)ملک میں ٹڈی دل کے خاتمے کی  پاکستانی حکومت کی کاوشوں کو مزید تقویت دینے کے لیے برادر ملک ترکی نے اپنی خدمات حکومت پاکستان کو فراہم کی ہیں اس سلسلے میں  حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایت پر پاک فضائیہ کا ایک سی -130 طیارہ اسپرے کرنے والا خصوصی پائپر بریو  (Piper Brave)جہاز لانے کے لیے ترکی کے شہر ادانا پہنچ گیا۔ یہ  جہازچار افراد پر مشتمل عملے سمیت آج پاکستان پہنچے گا جہاں

اسے اسمبل کرنے کے بعد ملک کے متاثرہ علاقوں میں بھیجا جائے گا۔یہ جہاز ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے تمام ملک خصوصا سندھ اور پنجاب کے اضلاع میں اسپرے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔برادر ملک ترکی کی  بے لوث تعاون کی یہ پیشکش ٹڈی دل کے خاتمے کی کوششوں میں ممدومعاون ثابت ہو گی۔ پاک فضائیہ کا  ائیرٹرانسپورٹ بیڑاقدرتی آفات کے دوران ملک میں امدادی سرگرمیوں میں ہمیشہ سے ہی صف اول میں شامل رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…