منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

کورونا کے خلاف جنگ، برج خلیفہ کی ایک لائٹ کتنے درہم عطیہ میں روشن متاثرین کی ضروریات زندگی پوری کرنے کے لیے اب تک 1لاکھ 79ہزارلائٹیں روشن

datetime 4  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت دبئی کی برج خلیفہ اب کورونا وائرس کے متاثرین کو امداد دینے کے لیے روشن ہوگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے برج خلیفہ کے آفیشل ٹوئٹر پیج پر ایک ویڈیو پوسٹ شیئر کی گئی جس میں بتایا گیا کہ دنیا کی بلند ترین عمارت اب ضرورت مندوں کے لیے دی جانے والی امداد سے روشن ہوگی۔828 میٹر بلند عمارت میں

لگی 12 لاکھ لائٹوں میں سے ایک لائٹ 10 درہم کے عطیے پر روشن ہوگی اور یوں جیسے جیسے امداد ا?تی جائے گی برج خلیفہ روشن ہوتا جائے گا۔ دبئی حکومت کی امداد اپیل پر 24 گھنٹوں کے دوران متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے متاثرہ لاکھوں افراد کی خوراک اور اشیائے خوردونوش کی ضرورت پوری کرنے کے لیے  ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد لائٹیں روشن ہو چکی ہیں۔دبئی میڈیا کی جانب سے  ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ برج خلیفہ پر روشنی کے طور پر عطیات کی نمائندگی کرنا وہ امید ہے جو رحم دلی کے عمل کی عکاسی کرتا ہے تاکہ  ضرورت مند طبقات کی مدد کی جاسکے، یہ قدم کورونا کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لیے ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…