جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کی سرحدوں پر گولہ باری ! شہباز شریف نے مودی سرکار کو کرارا جواب دیدیا 

datetime 3  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے حاجی پیر اور سنکھ سیکٹرز میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت خطے میں جنگ بھڑکانے کی حماقت سے باز آئے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے زخمی ہونے والی خاتون شہری سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی انتہاپسند حکمرانوں کے سر پر جنگ کا بھوت سوار ہے

،بھارت 27 فروری 2019 کو دئیے جانے والے پاکستانی جواب کو یاد کرے ،دنیا کورونا وباسے نمٹنے میں مصروف ہے لیکن بھارت انسان دشمنی کے رویہ پر کاربند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران انسانوں کی مدد کے مرحلے پر بھی تعصب کی آگ میں جل رہے ہیں جس پر افسوس ہے ۔ شہباز شریف نے ایل او سی پر رہنے والی عام آبادی کے جذبے اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے زخمی خاتون کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…