جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

پاکستان میں رواں سال کے لیے صدقہ فطر کی کم سے کم رقم 90 روپے مقرر کر دی گئی

datetime 2  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان علماء کونسل کے زیر انتظام دارالافتاء پاکستان نے رواں سال کے لیے صدقہ فطر کی کم سے کم رقم 90 روپے مقرر کی ہے۔ صدقہ فطر اور فدیہ کی کم ازکم مقدار چکی کا آٹاپونے 2سیر یا اس کی قیمت 90روپے فی کس ہے، گندم کے حساب سے یہ فطرہ کی کم سے کم رقم ہے جبکہ جو کے نصاب سے فطرہ 260روپے اور کھجور کے نصاب سے 1100روپے ہے،کشمش کے نصاب سے 1900روپے بنتا ہے۔

مذکورہ قیمتیں درمیانی درجے کہ اجناس کے اعتبار سے ملک کے بڑے شہروں اور ان کے مضافات کیلئے مقررکی گئی ہیں دیگر علاقوں میں رہنیوالے اپنے اپنے علاقوں میں اجناس کہ قیمت کے حساب سے صدقہ فطر ادا کریں۔ دارالافتاء پاکستان نے کہا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر صدقہ فطراگر عید الفطر سے پہلے ادا کردیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل و صدر دارالافتاء پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مفتی محمد عمر فاروق ، علامہ عبدالحق مجاہد، مولانااسد زکریا قاسمی، مولانا اسد اللہ فاروق ، مولانا شفیع قاسمی، مولانا اسید الرحمان سعید نے کہا کہ اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ و فدیہ ادا کریں، جو لوگ روزہ نہیں رکھ سکتے وہ 30 روزوں کا فدیہ ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ جو مسلمان اتنا مال دار ہو کہ اس پر زکواۃ واجب ہو یا اس پرزکواۃ تو واجب نہیں تاہم ضروری اسباب سے ز ائد اتنی قیمت کا مال یا سامان اس کے پاس موجود ہے جس کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی یا ساڑھے سات تولہ سونے کی قیمت کے برابر پہنچتی ہو تو اس پر عیدالفطر کے دن صدقہ دینا واجب ہوتاہے چاہے وہ مال تجارت کا ہو یانہ ہو اور چاہے سال پورا گزر چکا ہو یا نہ گزرا ہو اور اس صدقہ کو شرع میں صدقہ فطر کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے دن جس وقت فجر کا وقت آتا ہے (یعنی جب سحری کا وقت ختم ہوتاہے) اسی وقت یہ صدقہ واجب ہوتا ہے اور عید کی نماز کیلئے جانے سے پہلے پہلے اسے ادا کرنا ضروری ہے، اگر عیدالفطر کی نماز سے پہلے ادا نہ کیا گیا تو بعد میں بھی ادا کرنا ہوگا، لیکن بعد میں ادا کرنے سے اس صدقہ کی فضیلت ختم ہوجائے گی، اور یہ عام صدقہ بن جائے گا۔غریب کی ضرورت کو مدنظر رکھ کر یہ صدقہ عیدالفطر سے پہلے رمضان المبارک میں بھی ادا کیا جاسکتاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…