ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

کرونا وبا ء کے مقابلہ میں اٹھارویں ترمیم نہیں ، اصل رکاوٹ وزیراعظم کا بے سمت سیاسی میزائل داغنے کا اسلوب حکمرانی ہے‘سینئر سیاستدان حکومت پر برس پڑے ، کیا کچھ کہہ دیا ؟جانئے

datetime 2  مئی‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ کرونا وبا ء کے مقابلہ میں اٹھارویں ترمیم رکاوٹ نہیں ، اصل رکاوٹ حکومتی نااہلی ، ناکامی اور وزیراعظم عمران خان کا بے سمت سیاسی میزائل داغنے کا اسلوب حکمرانی ہے ،وفاق صوبوں کے ساتھ تعلقات کار درست کرے ، آئین کی روح کو تسلیم کرے ، صوبوں کی خود مختاری کے حقوق کو نہ چھیڑا جائے ،اٹھاون ٹو بی آئینی شق پہلے

آزمائی جا چکی جس کے غلط استعمال نے نیک مقاصد کو زائل کردیا ۔اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ  حکومت نئے فسادات کھڑنے کی بجائے سیاسی ، اقتصادی ، وفاق اور صوبوں میں بڑھتے بحرانوں پر قابو پانے کے لیے سیاسی محاذ پر برداشت اور اتحاد پیدا کرے ، بحرانوں کے نتیجہ میں حکومتوں کے قصہ پارینہ بننے میں زیادہ دیر نہیں لگتی ۔انہوںنے کہاکہ کرونا وائرس رکنے کی بجائے پھیلتا جارہاہے ۔ قرنطینہ مراکز میں مریض بھوک ہڑتال اور احتجاج کر رہے اور کیمپوں سے فرار ہورہے ہیں ۔حکومت 17699 کرونا متاثرمریضوں کو سنبھالنے میں ناکام ہے ۔ وزیراعظم کی دلربا ، خوشنما تقریروں سے نہ مسئلہ کشمیر حل ہوا اور نہ ہی کرونا وبا پر قابو پایا جاسکتاہے ۔ وفاق صوبوں سے نفاق اور الزام تراشیوں کا رویہ ترک کرے اس جھگڑے میں کرونا متاثرین ہی تباہ ہوں گے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کی شمولیت کے لیے عمران خان کی صدارت میں کابینہ اجلاس کی طرف سے وزارت مذہبی امور کو کہا گیا لیکن مذہبی امور اہلکاروں نے ماضی کے تجربات کی روشنی میں ایشو کی حساسیت کی نشاندہی کر دی ۔ قادیانی غیر مسلم اقلیت ہیں ۔ یہ طے ہونا باقی ہے کہ قادیانی اقلیتوں کی آئین کے مطابق کیا اسٹیٹس ہوگا ۔ وفاقی حکومت قادیانی نوازی کے لیے بیرونی دبائو میں سرنڈر نہ کرے ۔ مسئلہ کی حقیقت کو جانے اور مستقل حل کرے ۔ عیسائیوں ، ہندوئوں ، سکھوں ، پارسیوں اور دیگر اقلیتوں کی مذہبی پوزیشن واضح ہے لیکن قادیانیوں کو ابھی آئین کو تسلیم کر کے اپنی حیثیت کا تعین کرنا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…