ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

“نواز شریف کی نااہلی اور شریف خاندان پر مقدمات ختم کیے، جائیں بات چیت کا آغازشروع ن لیگ 18 ویں ترمیم کے معاملے پر تحریک انصاف کا مشروط ساتھ دینے کیلئے راضی ہوگئی”‎

datetime 2  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا دعویٰ ہے کہ مسلم لیگ نواز اور پاکستان تحریک انصاف 18ويں ترميم پر بات چل رہی ہے، ن ليگ نے مشروط حمایت کی پیشکش کردی۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی نااہلیت اور شريف خاندان پر مقدمات ختم کرنے کی شرط رکھی گئی ہے، حمایت کے بدلے ن لیگ نے نیب قانون میں تبدیلی بھی مانگی ہے، جہانگیر ترین علی بابا چالیس چور گینگ کا حصہ تھے،

یہ گروپ اپنی جگہ ہے لیکن ملبہ صرف جہانگیر ترین پر گرا۔نجی ٹی وی سما ء کے پروگرام میں وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نواز اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر سے 18ویں ترمیم پر بات چیت چل رہی ہے، ن لیگ نے ترمیم کے خاتمے کیلئے مشروط حمایت کی پیشکش کی ہے، ن ليگ نے نواز شریف کی نااہلی اور شريف خاندان پر مقدمات ختم کرنے کی شرائط رکھی ہیں۔شیخ رشید کا دعویٰ ہے ہے کہ ن لیگ نے 18 ویں ترمیم کے خاتمے کی حمایت کے بدلے نیب قانون میں تبدیلی بھی مانگی ہے۔آئین کی اٹھارویں ترمیم کے تحت صحت سمیت کئی وزارتیں صوبوں کے حوالے کردی گئی تھیں، کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال میں وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان اختیارات کے معاملے پر شدید اختلافات سامنے آئے ہیں، دونوں جانب سے رہنماؤں کے تند و تیز بیانات صورتحال کو مزید خراب کررہے ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین علی بابا 40 چور گینگ کا حصہ تھے، گينگ اب بھی اپنی جگہ ہے لیکن ملبہ صرف جہانگیر ترين پر گرا، فردوس عاشق اعوان تھوڑا صبر کريں تو ایڈجسٹ ہوجائيں گی۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا بیان سمجھ نہیں آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اشرافیہ نے لاک ڈاؤن کرایا، عمران خان سے مل کر پوچھوں گا کہ کس کو اشرافیہ کہہ رہے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…