بدھ‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2026 

موجودہ حکومت نے مزدوروں کی چمڑی ادھیڑ کر انہیں خودکشی پر مجبور کیاکروڑوں نوکریاں اور لاکھوں مکانات کے دعویدار وں نے ملک کو عالمی دنیا کا معاشی غلام بنایا آج کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بھیک پر آس کئے بیٹھے ہیں،تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا

datetime 2  مئی‬‮  2020 |

کوئٹہ( این این آئی)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبد الواسع نے یوم مزدور کی مناسبت اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مزدوروں کی چمڑی ادھیڑ کر انہیں خودکشی پر مجبور کیاکروڑوں نوکریاں اور لاکھوں مکانات کے دعویدار وں نے ملک کو عالمی دنیا کا معاشی غلام بنایا آج کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بھیک پر آس کئے بیٹھے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ

حکومت کی مزدور دشمن پالیسیوں اور اقدامات نے مزدوروں کو زندہ درگور کردیا ہمارے تمام مسائل اور مشکلات کا حل قر آن وسنت کے عادلانہ نظام کے نفاذ میں ہے اس کے قیام کی جدوجہد میں حصہ ہر مسلمان کا فرض ہے 1کروڑ نوکریاں دینے اور50لاکھ گھر بنا کر دینے کے دعویدار حکمرانو ں نے لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کردیا اور اْن کے سروں سے چھت چھین لی  انہوں نے کہا ہر ادارے میں ہمارے کارکن موجود ہیں جو مزدوری محنت کے ذریعے ملک کی خدمت کررہے ہیں اورمزدوروں کے مسائل حل کرنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے لوگوں کو خود کشی پر مجبور کردیا۔72سالوں سے ملک پر استحصالی طبقہ مسلط ہے 70فیصد غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھیت مزدور گھروں ، دکانوں پر کام کرنے والوں کو سوشل سیکورٹی ، اولڈ ایج بینی فٹس کی سہولت فراہم کرنے کی ضرورت ہے اور کم از کم تنخواہ18000 روپے دینے اور8گھنٹے اوقات کار کا پابند کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ میں مزدور اپنا کردار ادا کریں۔ جمعیت علماء اسلام واحد جماعت ہے جو کرپشن ، لوٹ مار سے پاک ہے اْس کا ساتھ دیں انہوں نیکہاکہ جمعیت مزدوروں اور پسے ہوئے طبقہ کی نمائندہ جماعت ہے  جمعیت علماء اسلام مظلوم طبقہ کی آواز ہے مزدور کیلئے ہر فورم پر آواز اْٹھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ استحصالی طبقہ سے نجات حاصل کئے بغیر ملک ترقی کرے گا نہ مزدوروں کے مسائل حل ہوں گے۔ انہوںنے کہا ہے کہ نااہل حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے ہوش ربا مہنگائی کے سبب عوام نان شبینہ کو محتاج ہو کر رہ گئے ہیں

بیرونی قرضوں کے سبب روز مرہ کی ہر چیز میں کئی سو فیصد اضافہ ہو چکا ہے حکومت کے عوام کو دکھائے گئے خواب محض دیوانے کی بڑ اور نقش برآب ثابت ہوئے کروڑوں نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر کے دعوے کرنے والوں نے بے روزگاری میں مزید اضافہ کیا اور عوام کو بے گھر کر دیا ہے حکومت کا سو روزہ پلان ریت کی دیوار ثابت ہوا انہیں سو سال بھی مزید دئیے جائیں تو نتیجہ صفر ہی نکلے گا اب عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے عوام دشمن حکومت مزید نہیں چل سکتی اور کرونا وائرس کی روک تھام اور  انتظامات کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…