بدھ‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2026 

خیبرپختونخوا ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ کمپنی کا قیام،خیبرپختونخواحکومت کاتاریخی فیصلہ

datetime 1  مئی‬‮  2020 |

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخواحکومت نے صوبے میں بجلی کی ترسیل سے متعلق درپیش مسائل کے ازالے کے لئے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ NTDCکی طرز پر صوبے کی اپنی ’’ خیبرپختونخوا ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ کمپنی‘‘ کے قیام کی منظوری کاتاریخی فیصلہ کیا ہے ۔جس کے تحت اب خیبرپختونخوااپنے صوبے کی پیداہونے والی بجلی کی ترسیل اپنے ہی گرڈ اینڈ ٹرانسمیشن نیٹ کے ذریعے چلانے کے قابل ہوجائے گا۔ خیبرپختونخواٹرانسمیشن اینڈ گرڈ کمپنی کے قیام کے تاریخی فیصلے کی

منظوری گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواکی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے مشیر توانائی وبرقیات حمایت اللہ خان نے بھی شرکت کی۔اس سلسلے میں مشیرتوانائی حمایت اللہ خان نے صوبے میں اپنے ٹرانسمیشن اینڈڈسٹری بیوشن نظام کے رائج ہو نے اوراپنی ٹرانسمیشن اینڈگرڈ کمپنی کے قیام کے تاریخی فیصلے پر سیکرٹری توانائی محمدزبیرخان سمیت چیف ایگزیکٹوپیڈوانجینئرنعیم خان اورپراجیکٹ ڈائریکٹرمحمدامین خلیل کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ کمپنی کے قیام کے پیچھے خیبرپختونخواحکومت کا عزم اورطویل جدوجہد شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ کمپنی کے قیام سے اب صوبے میں اپنے وسائل سے پیدا ہونے والی بجلی نیشنل گرڈ میں یاپھرانڈسٹریل سیکٹر کو فراہم کرنے میں آسانی ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخواتوانائی کے وسائل سے مالامال صوبہ ہے جہاں 30ہزارمیگاواٹ سستی ترین پن بجلی کی پیداوارکے وسائل موجود ہیں۔اس وقت موجودہ صوبائی حکومت 162میگاواٹ پن بجلی اپنے وسائل سے پیداکرکے نیشنل گرڈ میں شامل کررہی ہے جس سے صوبے کو سالانہ اربوں روپے کی آمدن ہورہی ہے جبکہ آئندہ 2سال میں 214میگاواٹ کے مزید 5پن بجلی کے منصوبے مکمل ہوکربجلی کی پیداوارشروع کردینگے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہارکیا کہ خیبرپختونخوا ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ کمپنی کاقیام آنے والے دنوں میں صوبے کی معیشت کے استحکام اورصوبے میں صنعتی شعبے کو خصوصاً Wheeling Modelسے سستی بجلی کی فراہمی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…