جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

روزگار کے حصول کیلئے گھر سے نکلنے والی ایک پروفیشنل خاتون ڈاکٹر کرونا وائرس کا شکار ہوگئی ،خاتون کے دو بچے 10ماہ اور دوسر ا بچہ 5سال کا ہے؟ سوال یہ ہے کہ ۔۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایک دکھ بھری کہانی شیئر کردی

datetime 1  مئی‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی) سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال، ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کورونا وائرس کے تناظر میں ایک دکھ بھری کہانی شیئر کردی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایک ویڈیو بیان کے زریعے بتایا کہ روزگار کے حصول کے لئے گھر سے نکلنے والی ایک پروفیشنل ڈاکٹر خاتون کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہے وہ خاتون ڈاکٹر کراچی کے ایک بڑے ہسپتال میں ملازمت کرتی ہے

جس کا کورونا کے مریضوں سے کوئی تعلق بھی نہیں ہے لیکن اسکے باوجود وہ خاتون ڈاکٹر کورونا وبا کا شکار ہوگئی بیرسٹر مرتضی وہاب نے بتایا کہ اس لیڈی ڈاکٹرکے دو معصوم بچے ہیں خاتون ڈاکٹر کا ایک بچہ دس ماہ جبکہ دوسرا پانچ برس کا ہے بیرسٹر مرتضی وہاب نے سوال کیا کہ وہ دس ماہ کا معصوم بچہ اپنی ماں کے بغیر کیسے رہیگا ؟ یہ ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے اس خاتون نے اپنے پروفیشن میں سوشل ڈسٹینسگ بھی اختیار کی مگر ہم میں سے کئی افراد ایسے ہیں جو سماجی دوری اختیار نہیں کرتے اور احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کرتے جسکی وجہ سے اس قسم کی صورتحال کا سامنا ہے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ اس لیڈی ڈاکٹر کے گھر میں اسکا خاوند، ساس اور سسر بھی رہائش پزیر ہیں آپ سوچیں ماں اور بچوں میں دوری کتنی کربناک ہوگی انہوں نے عوام سے ایک بار پھر پرزور اپیل کی کہ خدارا حکومتی اور طبی ماہرین کی بتائی گئی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ اس وبا سے لڑنے کے لئے ہمیں خود کو آئیسولیٹ کرنا ہوگا۔زیادہ سے زیادہ وقت اپنے پیاروں کے ساتھ گھروں پر گزارنا ہوگا تاکہ نہ صرف خود بلکہ دوسروں کو بھی اس وبا سے محفوظ رکھ سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…