اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے یکم مئی کو پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ایک اور خوشخبری ملے گی۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں تیل اور توانائی کی قیمت میں تاریخی کمی آئی ہے۔
پٹر ول اور ڈیزل کی قیمت میں گزشتہ ماہ بھی 15، 15روپے کمی کی، یکم مئی کو پاکستان کو ایک اور خوشخبری ملے گی، پیٹرول کی قیمت میں خاطر خواہ کمی ہوگی۔ان کا کہنا ہے کہ نے کہا کہ پٹرول کی قیمت کم ہونے سےٹرانسپورٹ کا خرچہ کم ہو گا، تمام چیزوں کی قیمتوں میں فرق پڑے گا۔