جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

کرونا وائرس کے حوالے سے آنیوالے 3 سے 4 ہفتے بہت اہم قرار، ڈاکٹر ظفر مرزا نے انتہائی اہم بات کا انکشاف کر دیا

datetime 22  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے آنے والے 3 سے4 ہفتوں کو بہت اہم قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ہم نے رمضان میں ذمے داری کا مظاہرہ کیا تو کورونا وائرس کم پھیلے گا،ہم سب کو زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا،صوبائی وزراء صحت پر مشتمل اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، رواں ماہ کے آخر تک 20 ہزار ٹیسٹ یومیہ کی صلاحیت حاصل کرلیں گے،

کورونا وائرس الگ تھلگ وبا نہیں ، آئندہ نسلوں کیلئے اس کے اثرات مرتب ہوں گے۔ بدھ کو قومی ادارہ صحت میں تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہم نے رمضان میں ذمے داری کا مظاہرہ کیا تو کورونا وائرس کم پھیلے گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں، لیکن بہت سی چیزیں ہمارے کنٹرول میں ہیں، ہم سب کو زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ یہ چیلنج تو ہے مگر دیکھنا ہے کہ ہم اس سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟ دنیا میں خصوصی طور پر ترقی پذیر ممالک میں ہیلتھ سیکٹر تبدیل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزراء صحت پر مشتمل اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، رواں ماہ کے آخر تک 20 ہزار ٹیسٹ یومیہ کی صلاحیت حاصل کرلیں گے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ آرمی چیف کو این سی او سی کے دورے کے دوران بریفنگ دی گئی انہیں مریضوں کی ٹیسٹنگ، قرنطینہ اور دیگر عوامل سے آگاہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کورونا وائرس سے متاثرہ 17 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد پاکستان میں مہلک مرض سے جاں بحق افراد کی تعداد 209 ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ 2 ہزار 156 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں انفیکشن کنٹرول اور اس کی روک تھام کے لیے مناسب سرمایہ کاری نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں بیماریوں کا دباؤ دو سے تین گنا زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے بعد ملک میں ’میڈیکل یونیورسٹی میں تدریس اور شعبہ صحت میں سرمایہ کاری کے معیارات مختلف ہوجائیں گے۔انہوں نے متنبہ کیا کہ کورونا وائرس الگ تھلگ وبا نہیں ہے اور آئندہ نسلوں کے لیے اس کے اثرات مرتب ہوں گے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہمیں اسی کے مطابق اپنے صحت کے شعبے کو ازسر نو تشکیل دینا چاہیے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ وبائی امراض کے بعد ترقی پذیر ممالک میں صحت کے شعبے کبھی بھی موجودہ نظام جیسے نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عوامی صحت کے شعبے اور وبا کی روک تھام سے متعلق امور پر پوری تاریخ میں کبھی بھی توجہ نہیں دی گئی جس طرح اب دی جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…