جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پٹرول 50روپے فی لٹر کیا جائے، عوامی جذبات کی ترجمانی کردی گئی

datetime 21  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن ) قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس باقاعدہ بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہم ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک نہیں ہونگے ،اگر آج قومی اسمبلی کا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے بلایا جاتا ہے تو کل بجٹ بھی ویڈیو لنک کے ذریعے بلا کر پاس کروا لیا جائیگا،یہ ایک سازش ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، حکومت پٹرول پچاس روپے فی لیٹر کرے ،

بجلی کی قیمتوں کو ادھا نہیں تو ایک تہائی کم کیا جاسکتا ہے، چینی پر نیب نے نوٹس لیا ہے ،ہمیں نیب اور حکومت پر اعتماد نہیں ،شاہد خاقان عباسی اور خرم دستگیر چینی پر قائم کمیشن کے سامنے پیش ہونگے ۔ منگل کو ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، جنرل سیکرٹری (ن)لیگ احسن اقبال ، پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس باقاعدہ بلانے کا مطالبہ کیا ۔ انہوںنے کہاکہ قومی اسمبلی اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے بلانے کی بات ہورہی ہے،ہم ویڈیو لنک اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے ۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن ایسے کسی کام کا حصہ نہیں بنے گی جس میں اراکین شریک نہ ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ عوام کا حق ہے کہ انہیں معلوم ہو کی انکے نمائندے کس طرح کام کررہے ہیں،حکومت جو ان نمائندوں میں سے چنی گئی ہے وہ کیسے کام کررہے ہیں؟۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا حق ہے کہ فیصلے عوامی مفادات کیلئے ہیں یا سیاسی مفادات کے لئے۔خواجہ آصف نے کہاکہ اگر آج قومی اسمبلی کا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے بلایا جاتا ہے تو کل بجٹ بھی اسی طرح ویڈیو لنک کے ذریعے بلا کر پاس کروا لیا جائیگا،یہ ایک سازش ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔خواجہ آصف نے کہاکہ ورچوئل اجلاس ایک سازش ہے ہم اس سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔ انہوںنے کہاکہ اجلاس میں فاصلہ برقرار رکھا جاسکتا ہے،بجٹ آنے والا ہے حکومت وہ اجلاس بھی ورچول کرنے کی کوشش کرے گی

،اس کرائسز کی آڑ میں ہم حکومت کو عوام کے حق پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے،ہمارا مطالبہ ہے کی احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھ کر اجلاس بلایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام دیا جائے۔ اس موقع پر انہوںنے نے 50 روپے لیٹر کرنے کا مطالبہ کردیا،بجلی کی قیمتوں کو ادھا نہیں تو ایک تہائی کم کیا جاسکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ چینی پر تحقیقات کا نیب نے نوٹس لیا ہے،ہمیں نیب پر نا

حکومت پر اعتماد ہے،نیب انکوائری کا مقصد صرف اس کرپشن کے سہولت کار کو بچانا ہے،عمران خان اور پنجاب کے وزیر اعلی سہولت کار ہیں،جو چینی ایکسپورٹ ہوئی اسکا بڑا حصہ افغانستان بھیجا گیا،ہماری اطلاع ہے کہ وہ چینی افغانستان بھی نہیں گئی عالمی مارکیٹ میں بیچی گئی۔ شاہد خاقان عباسی اور خرم دستگیر نے چینی پر قائم کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ۔ انہوںنے کہاکہ کمیشن کو خط لکھ رہے ہیں،

چند مل مالکان پر ملبہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ نیب حمزہ شہباز اور احد چیمہ کے خلاف مقدمات ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے،صرف جھوٹی انا کی تسکین کے لئے حمزہ اور احد چیمہ کو قید رکھا گیا ہے،یہ بدترین ائین و قانون کی خلاف ورزی ہے،امید ہے عدلیہ اس ناانصافی کا نوٹس لے گی ۔خواجہ سعد رفیق  نے کہاکہ نیب آرڈیننس کی مدت پوری ہوچکی ہے،حکومت اس آرڈیننس کا توسیع چاہتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ نیب کا قانون کالا قانون ہے ہم اسکے خلاف ہیں،ہم عدالتوں سے سرخرو ہوکر قوم کے سامنے کھڑے ہیں،سپریم کورٹ کی گائیڈلائن اور اسلامی نظریاتی کی گائیڈلائن کی پیروی کی جائے۔ انہوںنے کہاکہ ریاستی نظام چلانے کے لئے نیب قانون پر اتفاق رائے سے چلنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…