ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

چیف سلیکٹر میرے گھر آئے اور روتے ہوئے  کیا کہا ؟ راشد لطیف کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 21  اپریل‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف نے انکشاف کیاہے کہ 1999ء میں 12 سال بعد بھارت کا دورہ کرنے والی ٹیم میں انہیں شامل نہ کرنے پر چیف سلیکٹر خود ان کے گھر آئے اور معافی مانگی۔تفصلات کے مطابق پاکستان کیلئے 1992ء سے 2003ء تک 37 ٹیسٹ اور 166بین الاقوامی ون ڈے کھیلنے والے راشد لطیف نے کہا کہ مذکورہ دورہ بھارت پر انہیں ٹیم میں

جان بوجھ کر شامل نہیں کیا گیا تھا۔17 سال قبل ریٹائر ہونے والے راشد لطیف اپنی منفرد طبیعت اور سچ بات کہنے کے سبب آج بھی کرکٹ کے حلقوں میں قدر و منزلت کی نگاہ سے پہچانے جاتے ہیں۔ خداداد صلاحیتوں کے حامل وکٹ کیپر راشد لطیف کو 1999ء میں 12سال بعد بھارت کا دورہ کرنے والی 16ارکان پر مشتمل ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ وسیم اکرم کی قیادت میں تین ٹیسٹ کے لیے منتخب ہونیوالی ٹیم کے چیف سلیکٹر وسیم باری نے راشد لطیف کو آصف مجتبی اور شاہد نذیر کیساتھ ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا تھا۔ راشد لطیف کا کہنا تھا کہ دورہ بھارت میں انہیں منتخب نہ کرنے والے چیف سلیکٹر رات ان کے گھر آئے اور آنسوؤں کے ساتھ روتے ہوئے مجھ سے بولے میری کوئی غلطی نہیں۔1996ء اور2003ء کے ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے راشد لطیف کا کہنا تھا کہ 2000ء میں سنتھ جیا سوریا جب تین ٹیسٹ کے لیے ٹیم لے کر پاکستان آئے تو پشاور کے دوسرے ٹیسٹ میں سعید انور انہیں کھلانا چاہتے تھے۔راشد لطیف نے کہا کہ سعید انور نے ان سے رابطہ بھی کیا تاہم ٹیم کے حالات دیکھتے ہوئے، انہوں نے دل پر پتھر رکھ کر نہ کھیلنے میں ہی عافیت سمجھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…