ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیب نے میری مذاق میں کہی ہوئی بات کو سنجیدہ لے لیا ،شہباز شریف کورونا کی وجہ سے نہیں بلکہ کس خواب کو حقیقت جان   کر پاکستان واپس آئے ؟ شیخ رشید نے حیرت انگیز انکشاف کر دیا 

datetime 21  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نیب نے میری مذاق میں کہی ہوئی بات کو سنجیدہ لے لیا موجودہ حالات میں سیاست نہیں ہونی چاہیے سب لوگوں کو ایک لائن پر کھیلنا ہوگا شہباز شریف کورونا کی وجہ سے نہیں بلکہ قومی حکومت کا خواب لے کر کورونا کی فلائٹ سے آیا ہے میں نے وزیراعظم سے کہاکہ تمام سیاسی مخالفین سے صلح کر لیںمیرے سنگل کالم بیان کو

نیب نے 7 کالم بنا دیا شہباز شریف کے بارے میں کہہ رہا ہوں کہ وہ نہیں آئیگا نیب کو جا کر شہباز شریف کو پکڑنا ہوگا31مئی تک حفاظتی اقدامات کے ساتھ محدود مسافر ٹرینیں چلانے کا امکان ہے ریلوے کے پاس آئیسولیشن کیلئے بہت ڈبے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی میں قائم کورونامینجمنٹ ہسپتال کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وائس چانسلر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر عمر نے شیخ رشید احمد کی کورونا کے حوالے سے اٹھائے جانے اقدامات بارے بریفنگ دی اورراولپنڈی میں کورونا وائرس کے مریضوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا شیخ رشید نے ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم مزیدہسپتال بنانے جا رہے ہیں راجہ بازارمیں سینما توڑ کر ہسپتال بنایا جائے گا انہوں نے کہاکہ اس وقت 6مریض یورالوجی اور6 ریلوے ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر ہیں کسی بھی جگہ موبائل ہسپتال کی ضرورت ہوئی تو فوری کھڑا کر دیا جائے گااور اگر ضرورت پڑی تو تمام نجی ہسپتال اپنے کنٹرول میں لے لیں گے راولپنڈی میں کورونا کے 196متاثرہ مریض ہیں سب لوگوں کو عمران خان کے فنڈ میں دل کھول کر عطیہ دینا چاہیے مراد علی شاہ کو بھی بولا ہے کہ گرفتار لوگوں کو چھوڑ دیں انہوں نے کہا کہ ریلوے کے مزدوروں نے 5 کروڑ روپے سے زائد عطیہ کیااس وقت ہمارے پاس غریب سے زیادہ سفید پوش طبقہ ہے جو مشکل حالات سے دوچار ہے انہوں نے کہا کہ نیب نے میری مذاق میں کہی ہوئی بات کو سنجیدہ لے لیا موجودہ حالات میں سیاست نہیں ہونی چاہیے سب لوگوں کو ایک لائن پر کھیلنا ہوگا شہباز شریف کورونا کہ وجہ سے نہیں بلکہ کورونا کی فلائٹ سے آیا ہے میں نے وزیراعظم سے کہاکہ

تمام سیاسی مخالفین سے صلح کر لیں میں نے دم والی خبر مذاق میں کی تھی کوئی سیاست نہیں دیکھ رہا ہمیں ملک بچانا ہے ملک میں کورونا بڑھ رہا ہے شہباز شریف قومی حکومت کا خواب لیکر واپس آیا تھا تمام سیاسی مخالفین کو موجودہ حالات میں صلح کر لینی چاہیے کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے ہماری ٹرین مکمل طور پر تیار ہے جب چاہے ٹرین استعمال کر سکتے ہیں قبل ازیںڈاکٹر عمر نے

بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میںزیر علاج کورونا وائرس کے 6مریض جاںبحق ہوئے جبکہ سرگودھا، جہلم، جھنگ اور ساہیوال سے لائے 1،1 مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 6،مری سے 3،کہوٹہ سے 2 اور کلر سیداں سے 1 مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…