جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کراچی,مردہ خانوں میں جگہ نہیں، قبر 50 ہزار روپے تک جا پہنچی

datetime 24  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں شدید گرمی نے سیکڑوں افراد کی جان لے لی ہے، اس المیے کا ایک افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ مردہ خانوں میں میتیں رکھنے کی جگہ نہیں، جبکہ قبرستان میں قبر ملنا دشوار ہوگیا ہے۔کراچی میں پڑنے والی قیامت خیز گرمی نے سیکڑوں لوگوں سے ان کی زندگیاں چھین لی اور ہزاروں لوگ اسپتال میں موت اور زندگی کی کشمکش میں ہیں، تاہم جو لوگ اس جہان فانی سے کوچ کر گئے، مرنے کے بعد بھی ان کی میتوں کو سکون نصیب نہ ہوسکا۔ لاشیں منتقل کرنے کے لیےایمبولینسیں نہیں، مردہ خانوں میں جگہ نہ ہونے کے باعث ان کے پیاروں لاش خراب نہ ہوجائے اس ڈر سے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ مرنے کے بعد مسلمانوں پر غسل فرض ہے تاہم یہ فریضہ بھی مسلمانوں نے ہی مسلمانوں کے لیے مشکل کردیا ہے۔ غسل اور کفن میں استعمال ہونے والی اشیاء پر منافع خور اپنا دھندا چمکا رہے ہیں۔ اتنی زیادہ تعداد میں ہلاکتوں کے بعد مختلف قبرستانوں میں بھی رش بڑھ گیا ہے اور گورکن مافیا نے اسے اپنے دھندا تصور کر لیا ہے۔ چند ہزار میں بکنے والی قبر کی قیمت 50ہزار روپے تک جا پہنچی ہے۔ایک جانب اپنے پیاروں سے جدائی کا غم تو دوسری جانب ان کے غسل، کفن اور تدفین میں مشکلات نے شہریوں پر زندگی تنگ کردی ہے اور اس صورتحال کو دیکھ کر صرف یہی الفاظ منہ سے نکلتے ہیں کہ مر کے بھی چین نہ پایا تو کدھر جائیں گے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…