اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

کرونا وائرس کا تیزی سے پھیلائو،بڑے صوبے نے لاک ڈائون میں 5مئی تک توسیع کردی، تمام پابندیاں برقرار

datetime 21  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان حکومت نے لاک ڈائون کی مدت میں 5 مئی تک توسیع کردی ،نجی ٹی وی کے مطابق صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے مقامی سطح پر تیزی سے پھیلائو کے پیش نظر لاک ڈائوں میں پانچ مئی تک توسیع کردی گئی۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے میں تمام بڑے کاروباری مراکز، ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس، شاپنگ مالز ، اندرون اور بیرون صوبہ چلنے والی ٹرانسپورٹ، ڈبل سواری اور عوامی ہجوم پر بھی پابندی رہے گی ،حکومت بلوچستان نے شہریوں کو گھر سے باہر نکلنے کے لیے احتیاطی تدابیر

اپنانے کی سخت تاکید کی ہے بالخصوص چہرے کو ڈھانپنے کے لیے ماسک، مفلر اور کلچر شال پہنے کو لازمی قرار دیدیا،واضح رہے بلوچستان میں کورونا وائرس سنگین صورتحال اختیار کر گئی کیسز تیزی سے بڑھنے لگی 5دنوں کے دوران کورونا وائرس کے 225کیسز رپورٹ ہوگئے تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھنے لگے پانچ دنوں کے دوران کورونا وائرس کے 225نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں 4 پولیس اہلکار کورونا کا شکار ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تین مزید ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعداد 21ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…