جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کا وہ علاقہ جو کرونا وائرس کا گڑھ بن گیا 2دن میں مریضوں کی بڑی تعداد سامنے آگئی

datetime 20  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کا علاقہ لیاری کرونا وائر س کا گڑھ بننے لگا دو دنوں میں 4ہلاکتیں جبکہ 85افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کراچی کے مختلف علاقوں میں لوگوں میں پھیلنے لگا ۔ ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احمد علی نے کہا ہے کہ لیاری میں گزشتہ دو دن کے دوران 4ہلاکتیں جبکہ 85افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔

حکام کے مطابق لیاری کے جو علاقے سب سے زیادہ متاثر ہیں، ان میں بہار کالونی، بغدادی، دریا آباد اور رانگی واڑا شامل ہیں۔دوسری جانب وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ کراچی کے ضلع وسطی میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے، لیاری میں بھی بہت سارے کیسز آگئے ہیں جبکہ کیسز میں اضافہ میرے لیے پریشانی کی بات ہے۔پیرکووزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت ڈویژنل کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کا اجلاس ہو ا، جس میں کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرز بھی شریک ہوئے، دیگر ڈویژن کے کمشنرز و ڈی سیز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ، مشیر قانون مرتضی وہاب اور دیگر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔مراد علی شاہ نے ہر ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد، سہولیات، ٹیسٹنگ سے متعلق معلومات لیں، وزیراعلی سندھ نے متعلقہ ڈی سیز کو زیادہ کیسز والے علاقوں میں وائرس کو کنٹرول کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، اس کو ہر صورت کنٹرول کرنا ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گھروں میں آئسولیشن کے سب سے زیادہ کیس کراچی کے ضلع وسطی میں ہیں، جبکہ لاڑکانہ میں ایک ضعیف شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے اور لاڑکانہ میں کورونا کی مقامی سطح پر منتقلی کے 2 کیسز ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ اپنے اپنے ضلعوں میں علاقوں کی نشاندہی کرکے ٹیسٹنگ شروع کروائیں، ٹیسٹنگ کٹس کی کوئی قلت نہیں ہے، لوگوں کو ماسک پہننیکی ہدایات کریں اور تمام ڈی سیز کورونا کے خلاف لڑائی میں مدد کریں۔‎

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…