اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پیسے اور طاقت کے نشے میں چورغریبوں پر ظلم کرنے والا وڈیرہ کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع لودھرا ں میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ رونما ہوا۔ طاقت اور پیسے کے نشے میں چور وڈیرہ غریبوں کو اپنے قدموں میں جھکنے پر مجبور کرتا اور انہیں نازیبا گالیاں بھی دیتا،
واقعے کا نوٹس ڈی پی او نے لینے کے بعد وڈیرے کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ غریبوں کو پائوں پر جھکانے والے وڈیر ے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہو رہی ہے ۔ ڈی پی او لودھراں نے واقعے کا فوری نوٹس لیا اور قانون کو ہاتھوں میں لینے والے وڈیرے کو گرفتار کر لیا ہے ۔