اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس سے انتقال کر جانے والے شخص کی تدفین بغیر احتیاطی تدابیر کے کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ابرار احمد کے مطابق منو آباد کا رہائشی 45 سالہ شخص کراچی میں انتقال کر گیا تھا اور گزشتہ صبح اس کی تدفین نصیر قبرستان میں کی گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق اس انتقال کرنے والے شخص میں کرونا کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ میںوجہ ہارٹ اٹیک کرونا
کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا ۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ نمازہ جنازہ کے شرکاء اور غسل دینے والوں کی فہرست طلب کر لی ہے ، تما افراد کو آئسولیشن میں رکھا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ منو آباد کے اطراف غفوریہ مسجد سے عبدالقادر پارک تک کی 5 گلیوں کو سیل کر دیا گیا ہے جب کہ معاملے کی مزید تحقیقات کی جاری ہے اور غفلت پر کارروائی کی جائےگی۔واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا سے مزید 9 افراد جاں بحق، اموات 176 اور مریضوں کی تعداد 8519 ہو گئی۔