ملتان(این این آئی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی عوام سے بدتمیزی کی شکایات پر تھانہ ممتاز آباد کے ایس ایچ او پر برہم ہوگئے اور رویہ درست کرنے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی عوام کی شکایات پر ایس ایچ او طاہر اعجاز پر برہم ہوئے۔ وزیر خارجہ کا ایس ایچ او سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی صورت عوام سے بدتمیزی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔