نوشہرہ ( این این آئی) نوشہرہ کینٹ رحمان بابا کالونی ( دھوبی گھاٹ ) کاکوروناکے مریض قاضی میڈیکل کمپلیکس کے قرنطینہ سے بھاگ کر بغیر کسی پروٹوکول اور اجازت کے اپنے لاک ڈاون شدہ محلے میں آپہنچا محلوں کے گیٹ بند ہونے کی وجہ سے دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا ۔
محلے کے رہائشیوں اور مقامی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں مکینوں میں خوف و ہراس ۔ بتایا جارہا ہے کہ ہسپتال سے بھاگ آنے والے مریض کی دو ٹسٹ کے نتائج ابھی آنا باقی تھا ۔ کورونا وائرس سے صحت یاب مریض باقاعدہ ہسپتال کلیرنس کے بعد ہسپتال ایمبونس میں گھر پہنچایا جاتا ہے مریض کے لاک ڈاون محلے میں ایسے داخل ہونے سے کورونا کے خلاف علاقے کا لاک ڈاون کا عمل اور حفاظتی تدابیر مشکوک ۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کینٹ کے علاقہ رحمان بابا کالونی دھوبی گھاٹ کے رہائشی طارق عزیز جوکہ کورونا کے مریض تھا اور قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں زیر علاج تھا اور ان کا علاقہ لاک ڈاون ہو چکا تھا اور ابھی مریض کے دو ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی تھے لیکن مریض ہسپتال میں کئی روز گزارنے کے باوجود اکتاہٹ محسوس کر نے لگا تو وہ ہسپتال کے قرنطینہ سے بھاگ نکلا اور بغیر کسی اجازت کے اپنے لاک ڈاون شدہ محلے پہنچا اور جب محلے کے گیٹ بند پائے تو اپنے گھر کا دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا ایسے اچانک مریض کے اپنے محلے اور گھر پہنچنے پر محلے کے رہائشیوں اور مقامی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں مکینوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔