جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

اللہ کا شکر ہے ہمارے ہاں اموات کی شرح کم ہے، مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے خوشخبری سنا دی

datetime 19  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کیا ہے کہ ہماری پہلی کوشش تھی باہرسے آنیوالی وبا کو روکا جائے ،اب ہم لوکل ٹرانسمیشن کوروکنے کی کوشش کررہے ہیں،پاکستان میں کوروناسے اموات کی شرح1.9فیصدہے ، اللہ کا شکر ہے ہمارے ہاں اموات کی شرح کم ہے ،وائرس سے اب تک جا ں بحق ہونے والے 80 فیصد افراد مکمل طور پر صحت یاب نہیں تھے ، دیگر بیماریوں کا بھی شکار تھے،

پاکستان میں کوروناٹیسٹنگ میں اضافہ کیاجارہاہے ،رواں ماہ کے اختتام تک روزانہ 20ہزارکوروناٹیسٹ کیے جائیں گے ،دنیابھرمیں پھنسے پاکستانیوں کومرحلہ وارلایاجارہاہے جن ممالک میں پی آئی اے کی رسائی نہیں وہاں دوسری پروازوں کواجازت دیں گے۔ اتوار کو یہاں میڈیابریفنگ کے دوران مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ پاکستان میں 7993کوروناکیسزہیں اور کورونا کے 5ہزار 966 مریض زیرعلاج ہیں، گزشتہ24گھنٹے میں 514کیسزکااضافہ ہواہے۔معیدیوسف نے بتایا کہ سندھ میں24گھنٹوں میں 138افرادمیں کوروناکی تصدیق ہوئی ، پنجاب میں 258افرادمیں کورونا کی تصدیق ہوئی۔مشیر قومی سلامتی کے مطابق کورونا کے اب تک ملک بھر میں 1868افرادصحتیاب ہوچکے ہیں اور 159اموات ہوچکی ہیں، 47مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،بدقسمتی سے 159 کا نمبر مزید بڑھ سکتا ہے۔پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹے میں 16اموات ہوئی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کوروناسے اموات کی شرح1.9فیصدہے جب کہ دنیامیں کوروناسے اموات کی شرح 6.9فیصدہے، اللہ کاشکرہے پاکستان میں کوروناسے اموات کی شرح کم ہے۔مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ پاکستان میں کوروناٹیسٹنگ میں اضافہ کیاجارہاہے اور گزشتہ 24گھنٹے میں 7ہزار 847 کورونا ٹیسٹ کیے،کوشش ہے ،رواں ماہ کے اختتام تک روزانہ 20ہزارکوروناٹیسٹ کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی کوشش تھی باہرسے آنیوالی وباکوروکاجائے اب ہم لوکل ٹرانسمیشن کوروکنے کی کوشش کررہے ہیں

جہاں وباکاپھیلاؤہے اس علاقے کوبندکیاجائے نہ پورے ملک کو،تاجراورصنعت کارسماجی فاصلے کی پابندی میں پرعمل کریں۔معیدیوسف کا کہنا تھا کہ دنیابھرمیں پھنسے پاکستانیوں کومرحلہ وارلایاجارہاہے جن ممالک میں پی آئی اے کی رسائی نہیں وہاں دوسری پروازوں کواجازت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ کورونا وبا سے چل بسے ہیں ان میں سے 80 فیصد کسی اور بیماری میں بھی مبتلا تھے اورمکمل طور پر صحت مند نہیں تھے تاہم صرف 20 فیصد ایسے تھے جنہیں کوئی اور بیماری لاحق نہیں تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…