جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

حکومت کو گرانے کیلئے الگ گروپ تشکیل دیدیا گیا عمران خان نے غلط پالیسی اختیار کی تو ملک کا نیا وزیراعظم اپوزیشن سےکون ہو گا ؟ پنجاب کا اگلا وزیراعلی کون؟ معاملات طے پا گئے ، ہارون الرشید کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 19  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ میڈیا میں اس وقت جو آرہاہے اس میں افواہیں زیادہ اور حقائق کم ہیں،ترین سے بڑھ کرپنجاب اور وفاق کی حکومت کوبنانے میں کسی کا رول نہیں ، ہمارے کچھ میڈیا کے لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے الگ گروپ بنالیا ہے کہ وہ حکومت کو گراسکتے ہیں، اگر عمران خان غلط پالیسی اختیارکرلیں تو پھر ان کو خطرہ ہوسکتا ہے ،یہ کہا جارہاہے کہ

شہبازشریف وزیراعظم جبکہ پرویز الٰہی وزیراعلی پنجاب ہونگے یہ طے پا گیا ہے ۔میری رائے میں ترین کی عمران خان سے صلح ہوسکتی ہے ۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ ثابت ہوگیا کہ 68 فیصد چینی جس کے بارے میں کہا جارہاہے کہ وہ افغانستان گئی ہے اس کو جہانگیرترین نے بھجوایا ہے تو وہ شکنجے میں آجائیں گے لیکن میں یہ جانتا ہوں کہ ترین نے ایسا نہیں کیا ہوگا،اس وقت یہ کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت جارہی ہے بالکل دانائی کی بات نہیں ہے ، نجیب ہارون کا ترین سے دور کا بھی تعلق نہیں وہ ایک منفرد آدمی ہے ۔ علیم خان اور جہانگیر ترین میں کوئی دشمنی نہیں۔ ایک سوال کے جوا ب میں کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ پوری قوم نے لڑنی ہے ، خدانے ملک کو بچا رکھا ہے وزیراعظم نے پہلی بار مواخات کی بات کی جو انہیں ابتدا میں ہی کہنی چاہئے تھی،علما کے معاملے پر حکومت نے بات چیت کرکے اچھا کیا،امریکہ ، لند ن میں بھی ڈاکٹروں کو پورا سامان نہیں مل رہا ہے ، پاکستان کی کیا حیثیت ہے ،واران بس سروس کا ہیڈ آفس جب سے حمید گل کی بیٹی عظمی گل کو ملا ہے اس وقت سے لوگوں کی ان پر نظریں ہیں پولیس افسران نے جو کچھ گزشتہ روز پنڈی میں اس محترمہ کے ساتھ کیا وہ نہایت شرمناک ہے ، میری عمران خان سے اپیل ہے کہ اس واقعہ کا وہ نوٹس لیں اور ذمہ داروں کو سزا دلوائیں ،فیسوں میں 20فیصد کی کمی کے فیصلے پر حکومت کو نظرثانی کرنی چاہئے ، حکومت سکولوں کو تباہ نہ کرے ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…