لاہور(نیوزڈیسک)حکومتِ پنجاب نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی دیرینہ اور پیچیدہ شکایات کے ازالے کے لئے ویب سائیٹ اور ہیلپ قائم کر دی ہے ۔ یہ بات چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف نے اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن کو ہمیشہ سے شکایت رہی ہے کہ انکے آبائی شہروں میں انکی جائدادوں پر قبضے ہو جاتے ہیں یا وطن آنے پر انہیں اغوا ءبرائے تاوان اور دیگر جرائم کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس قسم کے مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچانا بذاتِ خود ان کے لئے ایک مشکل کام تھا۔ ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ انہی مشکلات کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پنجاب اوور سیز پاکستانیز کمیشن قائم کیا جس کو موثر بنانے کے لئے ہم نے کمیشن کی ویب سائیٹ بھی قائم کر دی ہے۔ اس ویب سائیٹ پرضروری معلومات کے ساتھ ساتھ شکایات کے اندراج کی آن لائن سہولت فراہم کی گئی ہے نیز بذریعہ فون شکائت کے اندراج کےلئے ہیلپ لائن+92-42-111-672-672چوبیس گھنٹے فعال رہتی ہے ۔ ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ اس طریقے سے درج ہو نے والی شکایات بلا تاخیر متعلقہ محکمے یا دفتر تک پہنچ جاتی ہے نیز ان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری کو باقاعدگی سے رپورٹ بھجوانے کا نظام بھی فراہم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ویب سائیٹ پر تارکینِ وطن کی آسانی کے لئے پیدائش و اموات کے لیٹ اندراج اور مختلف لائنسنسوں کے حصول کے لئے درخواست فارم بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے درخواست کی کہ وہ ویب سائیٹ کا مطالعہ کریں اور اسے مزید بہتر بنانے کے لئے دیے گئے لنک پر اپنی تجاویز بھی دیں
تارکینِ وطن کی شکایات کے ازالہ کے لئے ویب سائیٹ اور ہیلپ لائن کا قیام
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ٹویوٹا نے اپنی نئی گاڑی انتہائی کم قیمت کے ساتھ متعارف کروا دی
-
مفت پنک الیکٹرک اسکوٹیز کی رجسٹریشن کا آغاز
-
خاتون ڈی ایس پی کا بزنس مین سے محبت کا ڈھونگ؛ کروڑوں ہتھیالیے؛ ہوٹل بھی نام کرالیا
-
پی ٹی آئی کو ایک اور جھٹکا، اہم رہنما نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
کڑاکے کی سردی اوردھند:محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی
-
سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو چار الزامات ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی
-
پراپرٹی ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنےکا فیصلہ
-
سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا سزا چیلنج کرنے کا فیصلہ
-
بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ ’کسی اتحاد‘ میں شمولیت ممکن ہے: بنگلہ دیش
-
نامعلوم افراد نے شوٹنگ رکوادی، صائمہ کو 2 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا
-
دبئی میں شاہ رخ خان کے نام پر بنا لگژری پلازہ لانچ کے دن ہی فروخت، قیمت آپ کے ہوش اڑا دے گی
-
جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں اور سٹوڈنٹس کےلیے بڑا اعلان
-
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی
-
جعلی ڈاکٹر نے یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر خاتون کا آپریشن کر ڈالا















































