اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

دہشت گرد ہمارے گھروں میں گھس آئے اور ہماری عورتوںکیساتھ۔۔۔ سندھ کے مظلوموں کا آرمی چیف ،آئی ایس آئی چیف، وزیراعظم، چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط ، افسوسنا ک تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 19  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک شخص کا خط بڑی تیزی کیساتھ وائرل ہو رہا ہے جس میں اس شخص نے اپنے اوپر ہونے والے ظلم کی داستان بیان کی ہے خط کی تحریر کے مطابق بخدمت جناب چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ صاحب،جناب ڈی جی آئی ایس آئی جناب فیض حمید صاحب، وزیر اعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان، ڈی جی ریجرز سندھ، آئی جی سندھ،

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ۔۔۔۔جناب اعلٰی۔۔۔ھم عرضدار گائون ھوت خان جکھرو تحصیل و ضلع مٹیاری سندھ پولیس تھانہ شاہ پورعرض کرتے ہین کہ جیٕ سندہ کا مقامی دھشت گرد وڈیرا پریل جکھرو دن دھاڑے اسلحے سے لیس ھو ھمارے گھروں میں گھس آیا اور عورتوں سے زیادتی کی کوشش کی تو گاوٕں والوں نے مزاحمت کی جس پر یہ دھشت گرد بھاگ گئےاورجب ھم تھانے گئے تو پولیس نے بجائے ہماری رپورٹ لکھنے کے الٹا ہمارے لوگوں کی ایف آئی آر کاٹ کر تھانے میں بند کردیا پورے گائوں کی گندم کی فصل اور کیلے کی فصل کاٹ کر اپنے گھر لے گیا گائوں کے گرد اس کے مسلّح دھشت گرد گشت کررہے ہیں ہمیں ہماری عورتوں کو حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے ہمارے پاس روزانہ پریل جکھرو اس کے بھتیجے اوران کے دھشت گرد ھمیں مارنے ہماری عورتوں کو اغوا کرنے کی دھمکیاں دے رہے ھیں ۔خداراہ ہماری مدد کی جائے اس دھشت گرد کوپکژا جائے ھمیں آزاد کرایا جائے اب ھمارے پاس کھانے پینے کی اشیا ٕ ختم ہو گئیں ہیں بچے بھوک سے تڑپ رہے ھیں۔ درخواست گذار ۔زمان ولد رمضان بانھیپوٹو ،شھباز بانھیپوٹو ۔۔ فون نمبر ۔۔۔0313-1315330

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…