اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سیالکوٹ میں صرف چھ دن کے اندر انتظامیہ نے کرونا وائرس کیلئے 200بستروں پر مشتمل اسپتال قائم کر دیا ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں پسوور روڈ کے اوپر ہاکی اسٹیڈم میں کرونا وائرس کے متاثرین کیلئے 200بستروں پر مشتمل کرونا فیلڈ اسپتال صرف چھ دن میں قائم کر لیا ہے ۔ چھ دن کے قلیل میں
قائم ہونیوالے اس اسپتال میں جو سہولیات وی آئی پی ہسپتالوں میں دیکھنے کو ملتی ہیں وہ تمام اس عارضی ہسپتال میں بھی رکھی گئیں ہیں ۔اس میں جدید ترین کی ایکسرے لیب ، خواتین کیلئے علحیدہ وارڈ کیساتھ ساتھ مریضوں کیلئے ائیر کنڈیشنڈ ، صاف پانی کیلئے ڈسپنسرکا انتظام کیا گیا ہے جبکہ اس علاوہ مریض کی تیماداری کیلئے جو اہل و عیال آئیں گے وہ اس وارڈ میں تو داخل نہیں ہو سکیں گے لہٰذا ان کیلئے ری سیپشن پر سکائپ کیمروں کے ذریعے ان کی ملاقات کا انتظام کیا گیا جس میں وہ سکائیپ کیمروں کے ذریعے اپنے اپنے مریض کی عیادت کر سکیں گے ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جو سول ہسپتال میں کرونا وائرس کے مریض داخل ہیں انہیں بھی اسی ہسپتال میں شف کر دیا جائے گا ۔ کیونکہ جدید ترین سہولیات سے آراستہ اس ہسپتال میں کرونا وائرس سے لڑنا اور مریضوں کو طبی امداد دینا ہے ۔