اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کی منظوری کا انتظار ہے اگست تک ویکسین تیار کر لی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر جان بیل نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی ویکسین کی تیاری اکتوبر ، نومبر میں ہو جائے گی ۔ برطانوی حکومت کی ویکسین ٹاسک فورس کے رکن پروفیسر جان بیل نے کہا کہ کرونا وائرس کے ٹرائلز اگست کے سط میں مکمل ہو جائیں گے ۔
حکومت کی جانب سے منظوری کا انتظار ہے مئی میں ٹرائلز شروع کر دیئے تو اگست میں تک ویکسین تیار کے قریب پہنچ چکی ہو گی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرائلز کے بعد سب سے بڑا چیلنج ویکسین کی اربوں میں تیار ی ہو گی ۔ واضح رہے کہ اس وقت پوری دنیا میں کروناوائر س کے متاثرین کی تعداد 23لاکھ 60ہزار سے زائد ، ہلاکتیں ایک لاکھ 61ہزار سے زائد جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد 6لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔