اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلیے دوسرے مرحلے کا آغاز

datetime 19  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے پروازوں کی بندش کے دوران بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے کچھ خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت دے رکھی ہے جس کے دوسرے مرحلے کا آغاز اتوار سے ہو گیا ۔ائیر لائن ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 783 کراچی سے ٹورنٹو کے لیے روانہ ہو گئی ہے جو لاک ڈاؤن کے دوران کراچی سے ٹورنٹو کیلئے پہلی پرواز ہے۔ذرائع کے مطابق کینیڈا میں مستقل قیام، ملازمت اور تعلیمی ویزہ رکھنے والے اس فلائٹ سے روانہ ہوئے جبکہ چند غیر ملکی شہریوں کی بھی اس پرواز میں بکنگ تھی۔ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ پر مسافروں کی کورونا وائرس اسکریننگ اور

مکمل طبی معائنہ کیا جا رہا ہے ، مسافروں کے سامان پر بھی بین الاقوامی معیار کے مطابق جراثیم کش اسپرے کیا گیا۔دفترخارجہ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے مختلف ممالک میں 43 ہزار پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں، واپسی کے منتظر ان پاکستانیوں میں ترکی، بنگلا دیش اور کرغزستان سمیت کئی ممالک میں پھنسے زیر تعلیم طلبہ بھی شامل ہیں۔دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا کہ گزشتہ روز جدہ سے 226 پاکستانی معتمرین پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے لاہور لائے گئے جب کہ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا سے 221 پاکستانیوں کو کراچی پہنچایا گیا۔اس سے قبل مسقط سے دو پروازوں کے ذریعے 325 پاکستانیوں کو لایا گیا تھا، ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور سے 200 اور دبئی سے بھی 400 پاکستانی خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان لائے جا چکے ہیں۔واضح رہے کہ قومی ائیر لائن نے بیرون ملک میں پھنسے 1800 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے پلان مرتب کیا تھا جس کا پہلا مرحلہ 14 اپریل سے 19 اپریل تک تھا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…