جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

بھارت سے دوروزقبل واپس آنے والے 41پاکستانی شہریوں کے کوروناٹیسٹ کی رپورٹ آگئی، دو خواتین میں وائرس کی تصدیق، واہگہ پر موجود عملے کے بھی ٹیسٹ کا فیصلہ

datetime 19  اپریل‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی) بھارت سے دوروزقبل واپس آنے والے 41پاکستانی شہریوں کے کوروناٹیسٹ کی رپورٹ آگئی ، لاہورکی رہائشی دوخواتین کے ٹیسٹ مثبت آگئے جنہیں ایکسپوقرنطینہ سنٹرمنتقل کردیاگیا۔جمعرات کے روز بھارت سے واہگہ بارڈرکے راستے پاکستان واپس آنے والے 41 شہریوں میں

ساندہ روڈ لاہور کی رہائشی دو خواتین57سالہ حمیداں بانو اوران کی بیٹی 32سالہ مائدہ رحمان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں ۔ بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی طورپرواہگہ اٹاری بارڈرکھولاگیاتھا۔ بھارت سے واپس پاکستان پہنچنے والے 41افراد میں سے 34افراد کو ایکسپو سنٹر جبکہ 7افراد کو شیخ زائد ہسپتال میں قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ ان افراد کے کورونا ٹیسٹ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ٹھوکر نیاز بیگ لاہورسے کروائے گئے ۔بھارت سے آنے والے باقی 39افراد کے ٹیسٹ ابتدائی طور پر منفی آئے ہیں تاہم انہیں قرنطینہ میں ہی رکھا جائے گا۔ان افرادکے کوروناٹیسٹ مثبت آنے کے بعد واہگہ امیگریشن سنٹرزپرتعینات عملے میں تشویش پھیل گئی ہے اورپاکستانیوں شہریوں کی امیگریشن ،کسٹم کلیئرنس کرنیوالے عملے کے بھی کوروناٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ اس سے قبل 30 مارچ کو بھارت سے واپس آنے والے پانچ پاکستانیوںمیں سے تین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…