اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کے 143 مزید کیسز سامنے آگئے جس کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 7638 ہوگئی۔ ہفتہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی ،پنجاب میں مزید 19 کیسز سامنے آئے، پنجاب میں کیسز کی تعداد 3410 تک پہنچ گئی، سندھ میں کورونا کے مزید 132 کیسز سامنے آئے، سندھ میں تعداد 2255 ہوگئی، خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 1077اور
اسلام آباد میں 163ہے۔کمانڈ سینٹر نے بتایاکہ بلوچستان میں 335 گلگت بلتستان میں تعداد 250 ہے ، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 48 ہے۔ کمانڈ سینٹر نے بتایاکہ کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 21.13 فیصد کیسز لاہور میں ہیں، کراچی میں پندرہ اعشاریہ تیرہ فیصد اور راولپنڈی میں چار اعشاریہ گیارہ فیصد مریض ہیں، کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 143 ہے، کرونا وائرس سے ابتک1832 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔