اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

حکمران عوام کے اعتماد پر پورا اترنے میں ناکام رہے، اسمبلیاں توڑ کر نگران حکومت بنانے کا دھماکہ خیز مطالبہ کر دیا گیا

datetime 18  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد(آن لائن) پاکستان پرچم پارٹی کے چیئرمین ملک الطاف حسین نے اسمبلیاں توڑ کر نگران حکومت کے قیام کا مطالبہ کردیا ہے۔ یہ مطالبہ انہوں نے اپنے جاری ایک بیان میں کیا پاکستان پرچم پارٹی کے چیئرمین ملک الطاف حسین کا کہنا تھا کہ حکمران عوام کے اعتماد پر پورا اترنے میں ناکام رہے ہیں، 2018ء کا عوامی مینڈیٹ عوام کو ریلیف دینے کے بجائے تکلیف دینے کا باعث بن رہا ہے،

لہذا ملک و قوم کے مفاد میں ضروری ہوگیا ہے کہ اسمبلیاں توڑ کر ’’نگران حکومت‘‘ قائم کردی جائے، انہوں نے کہا کہ 2018 ء کے عام انتخابات کے نتیجے میں قائم ہونے والی اسمبلیاں اور وفاقی و صوبائی حکومتیں عوامی توقعات پر پورا اترنے میں نہ صرف مسلسل ناکام جارہی ہیں بلکہ ان سے آئندہ بھی کسی بھلائی یا کامیابی کی توقع نہیں، انہوں نے کہا کہ بے روزگاری اور مہنگائی نے پہلے ہی عوام کی کمر توڑ رکھی تھی جبکہ ’’لاک ڈاؤن‘‘ نے مزید کام تمام کردیا، ملکی معیشت کو سنبھالنے اور عوام کو اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے میں کئی سال درکار ہونگے لہذا اس طرح کی صورتحال کے ذمہ دار نااہل حکمرانوں اور ناقص کارکردگی کے حامل ممبران اسمبلی کو مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ ملک کو داخلہ اور خارجہ محاذوں پر درپیش چیلنجز کو دیکھتے ہوئے حالات کا یہ تقاصا ہے کہ اسمبلیاں توڑ کر کم از کم 3 سال کے لیے ’’نگران حکومت‘‘ قائم کی جائے جس کی اولین ترجیح بے رحم احتساب، بے روزگاری اور مہنگائی کے خاتمے سمیت بیرونی قرضوں اور امداد پر انحصار کرنے کے بجائے خود انحصاری ہونا چاہئے، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور امریکہ کے غلام حکمرانوں نے پاکستان کے 22 کروڑ عوام کی زندگیوں کو خوشیوں کے بجائے دکھوں سے بھردیا ہے اس سے پہلے کہ کوئی پر تشدد انقلاب آجائے بہتر ہوگا کہ پرامن تبدیلی کے ذریعے تین سال کے لیے ’’نگران حکومت ‘‘ قائم کردی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…