اسلام آباد(آن لائن)ا دارہ شماریات کے مہنگائی پر ہفتہ وار اعدادو شمار جاری کردئیے گئے ہیں، ا یک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.15 فی صد اضافہ ریکارڈ اور 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق دال مسور 13 روپے 88 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی دال ماش کی قیمت 241 روپے سے بڑھ کر 251 روپے 82 پیسے ہو گئی۔دال مسور کی قیمت 167 روپے سے بڑھ کر180روپے45پیسے ہو گئی۔ اس طرح ایک ہفتے کے دوران دال ماش
10 روپے 74 پیسے مہنگی ہوئی۔،ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زندہ چکن کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 48 اضافہ ہوا۔ایک ہفتے میں 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ ایک ہفتے کے دوران آلو کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 81 پیسے اضافہ ہوا۔پیاز 5 روپے اور لہسن 27 روپے فی کلو سستا ہوا،ادارہ شماریات کے مطابق آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 12 روپے سستا ہوا۔حالیہ ہفتے میں چائے،گھی سمیت 28 اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں استحکام رہا۔