جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

پاکستان کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے نیوکلیئر ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گا، انتہائی اہم اعلان کر دیا گیا

datetime 18  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے مقبوضہ کشمیرکی صورتِ حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی اشتعال انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دیتا رہے گا۔ترجمان دفترِخارجہ عائشہ فاروقی نے دفترِ خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر کی صورتِ حال کا نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل جنگ بندی معاہدوں کے خلاف ورزی کر رہا ہے،

مقبوضہ کشمیرمیں لوگوں کو خوراک اور ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ دنیا کورونا وائرس سے نبرد آزما ہے، مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال 5 اگست سے اب تک بھارت کے مظالم جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت ہندوتوا کی پالیسوں اور آر ایس ایس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، مقبوضہ کشمیر میں نقل و حرکت اور معلومات پر مسلسل پابندی ہے۔عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان بھارتی آرمی چیف کے بیان کو مسترد کرتا ہے، بھارت نے رواں برس 765 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے نے پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے طبی سامان فراہم کر رہا ہے، کورونا کی وبا کے باعث 43 ہزار پاکستانی بیرونی ملک سے وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔اس سامان میں پولیمریز چین ری ایکشن (پی سی آر) مشین، بائیو ہیزر سیفٹی کیبینٹ، ٹیسٹ کٹس اور دیگر متعلقہ سامان شامل ہے جو نیوکلیئر تکنیک کے ذریعے ناول کوروناوائرس کی وبا سے نمٹنے میں مدد گار ہوگاترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اب تک 2287 پاکستانیوں کو 12 خصوصی پروازوں سے وطن واپس لایا جا چکا ہے، وزیرِ اعظم عمران خان نے ترقی پذیر ممالک کے لیے قرض ریلیف کی اپیل کی تھی۔انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مدد کر رہے ہیں، کورونا کے باعث دنیا بھر میں پھنسے 2200 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لائے،کورونا کی صورتِ حال کے تناظر میں عالمی اداروں کے تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…