لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرونا وائرس کے مزید 168 تصدیق شدہ مریض صحت یاب ہو گئے ہیں جن کے بعد پنجاب میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 850 تک پہنچ گئی ہے جبکہ دوسری طرف لاہور سمیت پنجاب بھر میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد میں
اضافہ بدستور جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس وقت پنجاب بھر میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 410 تک پہنچ گئی ہے جبکہ صوبے میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 37 ہو چکی ہے، اسی طرح لاہور میں ایسے مریضوں کی تعداد 548 جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 17تک پہنچ گئی ہے۔