اسلام آباد (این این آئی)کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن سنگاپور کی جانب سے امدادی سامان کی دوسری کھیپ پاکستان بھیجی گئی ۔ ہفتہ کو پاکستانی ہائی کمیشن سنگا پور نے کہاکہ سنگار پور میں مقیم پاکستانیوں کی مددسے پاکستان کے لیے امدادی سامان خریدا گیا،امدادی سامان میں 3200 حفاظتی سوٹ، 28 ہزار 500 ماسک،2100 گوگلز اور 400 فیس شیلڈز شامل ہیں،
امدادی سامان 10 دنوں تک پاکستان پہنچنے پر این ڈی ایم اے کے حوالے کیا جائے گا،۔پاکستانی ہائی کمیشن سنگاپور نے کہاکہ اس سے قبل بھی فرنٹ لائن پر لڑنے والے میڈیکل سٹاف کے لیے امدادی سامان اسلام آباد میں این ڈی ایم اے کو دیا گیا،پاکستانی ہائی کمیشن نے کہاکہ پاکستانی ہائی کمیشن سنگاپور میں مقیم پاکستانیوں کی مدد سے 2 کروڑ مالیت کا امدادی سامان بھیج چکاہے،کورونا کے خلاف جنگ کے لیے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں سنگارپور میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے حصہ ڈالنے کے لیے پرامید ہیں۔