جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

کورونا کے باعث جیل سے رہاشہری خوشی میں فائرنگ سے ہلاک

datetime 18  اپریل‬‮  2020 |

عمان(این این آئی) اردن میں کورونا وائرس کے پیشِ نظر ایک قیدی کو رہا کیا گیا جس کی رہائی پر اس کے کزن کی جانب سے خوشی میں ہوائی فائرنگ کی گئی لیکن اس دوران گولی غلطی سے رہائی پانے والے شخص کو ہی جالگی جس سے گھر میں خوشی کا سماں ماتم میں بدل گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 46 سالہ ساری سلیم نامی شخص جب رہا ہو کر گھر آیا تو اسے خوش آمدید کہنے کے لیے اس کے گھرکے پاس رشتے دار اور پڑوسی موجود تھے جب کہ اس خوشی کے موقع پر اس کے کزن کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی جو کہ غلطی سے رہا ہونے والے کے سر پر لگی۔پولیس اور متوفی کے گھر والوں نے بتایا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والا احمد سلامہ نامی شخص ہلاک ہونے والے قیدی کا دور کا کزن تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والا قیدی منشیات فروش اور بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے کے جرم میں پچھلے 8 مہینوں سے جیل میں تھا جسے سزا مکمل ہونے سے دو ہفتے قبل ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے رہا کیا گیا تھا۔متوفی کے رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والا شخص اردن کی مسلح افواج کا ممبر ہے جب کہ اس سے قبل بھی اس نے ایک شادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی تھی جس سے 6 لوگ زخمی ہوئے تھے۔فائرنگ کرنے والے شخص کا کہنا تھا کہ اسے لگا کہ اس نے فائرنگ کر کے ساری گولیاں ختم کر دی ہیں لیکن میگزین میں پھنسی ہوئی آخری گولی سے  ہلاک ہوا۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…