اسلام آباد (این این آئی)سابق سپریم کورٹ جج جسٹس طارق پرویز انتقال کر گئے۔ ہفتہ کو سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے جسٹس طارق پرویز کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ سپریم کورٹ کے ججز نے بھی جسٹس طارق پرویز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے،چیف جسٹس اور سپریم کورٹ ججز کا جسٹس طارق پرویز کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔