پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

کوئی گرمی سے مرجائے تو اس کی ذمہ دار حکومت نہیں، عابد شیر علی

datetime 23  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہے ہیں اب کوئی گرمی میں گھٹ کرمرجائے تواس کی ذمے دارحکومت نہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ ٹرانسفارمر جلنے سے 8 سے 10 گھنٹے بجلی کا تعطل ہوتا ہے، ماضی میں کبھی پاور سیکٹر پر توجہ نہیں دی گئی جس کے باعث مسائل بہت زیادہ ہیں تاہم اس پر قابو پانے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جارہے ہیں امید ہے 2017 تک ملک سے بجلی کے بحران کا خاتمہ ہوجائے گا۔عابد شیر علی نے اعتراف کیا کہ ماہ رمضان آتے ہی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے جس پر عوام سے معذرت خواہ ہیں تاہم لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے دن رات کام کررہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کم از کم سحر وافطار میں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے اور اس سلسلے میں ہم خود شکایات سننے کے لیے موجود ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ ملک میں بجلی کی پیدوار 16 ہزار میگا واٹ سے زیادہ ہے، شہروں میں 6 اور دیہات میں 8 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…