منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

کنسٹرکشن کا کام شرو ع کرنے کا اعلان وفاقی حکومت نے کیا صوبائی حکومت نے نہیں ، گرفتاری اس لیے کی ، کراچی پولیس کا کارنامہ ، روزی روٹی کیلئے دیہاڑی دار مزدور گرفتار کرلئے مزدوروں نے 10 ہزار روپے رشوت دےکر جان چھڑائی‎

datetime 17  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی پولیس کا کارنامہ ،دو وقت کی روٹی کیلئے دیہاڑی دار مزدور گرفتار کر لیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلری می پولیس نے کنسٹرکشن کی جگہ پردو وقت کی روٹی کمانے کیلئے آئے دیہاڑی دار مزدوروں کو گرفتار کرے انہیں لاک اپ میں بند کر دیا ۔

ایس ایچ او نے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنسٹرکشن کےکام کیلئے اعلان وفاقی حکومت کا تھا صوبائی حکومت نے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا ہے ، اس لیے لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس افسر کا کہنا تھا خود تعمیرات کی کنسٹرکشن کی جگہ سے مزدور کو گرفتار کیا اور 4کیخلاف ایف آئی آر درج کی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ باقی افراد کو سے رشوت لینے کےبعد چھوڑ دیا ۔ مزدور ں کی رواداد بھی دل دہلا دینے والی تھی ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ماہ سے ہم لوگ لا ک ڈائون کی وجہ سے اپنے بچوں اور گھر والوں کیلئے کچھ نہیں کما پا رہے تھے گھر وںمیں نوبت فاقوں کی سی تھی ۔ وزیراعظم کے اعلان کے بعد ہمیں بتایا گیا کہ کنسٹرکشن سے پابندی اٹھالی گئی جس کے بعد ہم غلطی سے کام پر آگئے آج پہلا ہی دن تھا کہ پولیس نے ہمیں آگاہ کیے بغیر گرفتار کر لیا اور پیسے لینے کے بعد چھوڑا ہے، کئی مزدوروں کا کہنا تھا کہ ہمارے ٹھیکدار نے انہیں قرضہ دے کر چھڑوایا ہے اور وہ پیسے ہماری دیہاڑیوں سے کاٹے جائیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…