ٹنڈومحمدخان (این این آئی)نادرا کا کارنامہ زندہ عورت کو مردہ قرار دے کر احساس کفالت پروگرام کی رقم سے محروم کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ٹنڈومحمدخان کے علاقے قبول کی رہائشی 65 سالہ بیوہ خاتون مسمات حلیمہ نے پریس کلب ٹنڈومحمدخا ن پہنچ کر صحافیوں کو بتایا کہ احساس کفالت پروگرام کی رقم لینے کے لئے میں فوجی شگر مل ہائی اسکول
میں قائم احساس سینٹرپہنچی تو وہاں پر موجود عملے نے بتایا کہ نادرا کے ریکارڈ مطابق آپ فوت ہو چکی ہیں جب کہ میں زندہ سلامت آپ کے سامنے کھڑی ہوں انہوں نے وزیر داخلہ اور اعلی حکام سے اپیل کی کہ معاملے کا نوٹس لے کر میرے ساتھ انصاف کیا جائے اور مجھے احساس کفالت پروگرام کے تحت ملنے والی رقم دلوائی جائے ۔