اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کورونا وائرس سے دنیا بھر می ہلاکتیں ڈیڑھ لاکھ تک پہنچ گئی دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد21لاکھ 46ہزار سے متجاوز

datetime 17  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی )دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 21 لاکھ 46 ہزار سے تجاوز کر گئی، برطانیہ ایک لاکھ سے زائد کورونا مریضوں والا چھٹا ملک بن گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں مزید 4 ہزار 617 مریض سامنے آئے جبکہ مزید 861 کا انتقال ہو گیا، اسپین میں بھی مزید 318 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ بلجیم میں بھی 417 افراد جان سے گئے۔نیدرلینڈز میں 181 افراد چل بسے،

چین کے بعد جنوبی کوریا، آسٹریا، آسٹریلیا اور سوئٹزرلینڈ بھی کورونا وائرس پر تیزی سے قابو پانے لگا۔امریکا 33 لاکھ 45 ہزار ٹیسٹ کے ساتھ ٹیسٹنگ میں سب سے آگے، جرمنی 17 لاکھ اور روس 16 لاکھ افراد کے ٹیسٹ کرا کے کورونا کے خلاف جنگ میں بھرپور طریقے سے شریک ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر برائے یورپ ہانس کلوگ کا کہنا تھا کہ یورپ مستقل کورونا طوفان کے نشانے پر ہے، دنیا بھر میں کورونا کیسز کی نصف تعداد یورپی ممالک میں ہے، کورونا کے خلاف اقدامات میں کمی نہ کرنا ابھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ڈبلیو ایچ او کاکہنا تھا کہ یہ وقت مل کر کام کرنے کا ہے ،تمام ممالک اس وبا کے خلاف مل کر کام کریں، دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات میں سے 65 فیصد ہلاکتیں یورپی ممالک میں ہوئی ہیں۔امریکا کی جان ہوپکنز یونیورسٹی نے بتایاہے کہ کووِڈ انیس کی وجہ سے دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتیں ایک لاکھ پینتالیس ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں جب کہ اس مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی اکیس لاکھ اٹھاون ہزار پانچ سو چورانوے ہو چکی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق رپورٹ میں بتایاگیاکہ اس متعدی وبا کے نتیجے میں سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوئی ہیں، جہاں مجموعی طور پر تینتیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ برس دسمبر میں چینی شہر ووہان میں سامنے آنے والا نیا کورونا وائرس اب دنیا کے 185 ممالک میں پھیل چکا ہے۔ پاکستان میں اب تک قریب سات ہزار افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جب کہ ہلاکتوں کی تعداد ایک سو اٹھائیس ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…