لاہور(این این آئی) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کے مریضوں کی مذہبی تفریق قابل مذمت ہے جسے بند کیا جانا چاہیے۔ اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ مریض زائرین، ہوں یا تبلیغی جماعت والے تمام کے تمام پاکستانی شہری ہیں ان میں تفریق کرنا انتہائی افسوس ناک ہے، بلکہ ملک میں فرقہ واریت کو فروغ دینا ہے۔حکومت سے
اپیل کی ہے کہ اس طرح کی تفریق بند کی جائے اور مریضوں کو ان کے شہروں کے نام سے واضح کیا جائے۔انہوں نے کہا کہروازنہ کی بنیا د پر محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے مریضوں کی جو فہرست اپ ڈیٹ کی جاتی ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا زائرین کی تعداد اتنی ہے اور تبلیغی جماعت والوں کی اتنی تعداد اور عام شہریوں کی تعداد اتنی ہے،جوکہ غلط پالیسی ہے۔