اسلام آباد (این این آئی) جی20 ممالک کی طرف سے پاکستان کو قرض ادائیگی میں بڑا ریلیف مل گیا پاکستان کو رواں سال 12 ارب ڈالر قرض ادائیگی نہیں کرنا پڑے گی۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو قرض اقساط اور سود کی ادائیگی کیلئے ڈھائی سال کا ریلیف فراہم کیا گیا ہے،وزارت خزانہ کے ڈیٹ ڈویژن نے ریلیف پلان مرتب کرنا شروع کر دیا،مالیاتی اداروں کو قرض اقساط کی ادائیگی مؤخر ہونے کا اطلاق یکم مئی 2020 سے ہو جائے گا،عالمی مالیاتی اداروں
میں آئی ایم ایف، ایشیائی ترقیاتی بنک شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق عالمی بنک، پیرس کلب، آئی ڈی بی کو ادائیگیاں نہیں کی جائیں گی،پاکستان کو قرض اقساط ادائیگیوں میں جون 2022 تک کا ریلیف دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جی 20 ممالک کے ریلیف کا اطلاق باہمی کمرشل قرض کی ادائیگی پر بھی ہو گا،پاکستان نے سعودی عرب اور یو اے ای کو 5 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں۔ذرائع کے مطابق چین کے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر ادا کرنے ہیں۔