جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

ریکٹر اسلا می یو نیو رسٹی کی سعود ی عرب سے 2700 ڈالر کی ما ہا نہ اضا فی کما ئی بند معصوم زئی آ گ بگو لہ ، جا معہ کے سعودی نژاد صدرپر الزا م ترا شی شروع کر دی، پاک سعودیہ تعلقات پر اثر پڑنے کا خدشہ

datetime 16  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) 4 سال سے زائد عرصہ دو تنخواہیں لینے والے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر یاسین معصوم زئی نے سعودی عرب سے ملنے والے ڈالر بند ہونے پر یونیورسٹی کے سعودی نیشنل صدر ڈاکٹر یوسف درویش کے خلاف الزامات کی بوچھاڑ کر دی ۔ ڈاکٹر یاسین یوسف زئی قبل ازیں جامعہ کے پرو چانسلر اور جامعہ امام محمد ریاض کے ریکٹر ڈاکٹر سلیمان ابوالخیل سے 2700 ڈالر ماہانہ وصول کرتے رہے ہیں ۔

آن لائن نے ڈاکٹر یاسین معصوم زئی کی طرف سے سعودی پروچانسلر سے وصول کی گئی 2700 ڈالر ماہانہ تنخواہ کی رسیدیں حاصل کر لیں ۔ سعودی فرمانروا محمد بن سلیمان کی نئی اقتصادی پالیسی کا شکار ہو کر جیل جانے والے ڈاکٹر سلیمان ابوالخیل کی طرف سے ملنے والے ماہانہ 2700 ڈالر بند ہونے پر ڈاکٹر یاسین یوسف زئی جامعہ کے سعودی نیشنل صدر ڈاکٹر یوسف درویش کے خلاف صدر مملکت عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو متعدد خطوط لکھ ڈالے ۔ موجودہ شکائتی خطوط میں ڈاکٹر یاسین یوسف زئی نے ڈاکٹر یوسف درویش بابت اپنے گزشتہ موقف پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی کہ اگر ڈاکٹر درویش اتنے ہی کرپٹ تھے تو بطور ریکٹر جامعہ ڈاکٹر یاسین معصوم زئی نے ان کی تعیناتی میں توسیع کے لئے بلند و بانگ تعریفیں کیوں لکھیں ؟ اور اب اچانک ایسا کیا ہوا کہ ریکٹر آئی آئی یو آئی نے صدر آئی آئی یو آئی کے حوالے سے عدم برداشت کی پالیسی اپنا لی ہے۔ آن لائن کے ذرائع اس امر کی تصدیق کرتے ہیں کہ ڈاکٹر یاسین معصوم زئی نے گزشتہ دورانیہ میں ڈاکٹر درویش اور ان کے توسط سے سعودی حکومت سے بے جا نوازاشات سمیٹیں ۔پروچانسلر آئی آئی یو آئی سے ماہانہ 2700 ڈالر کی اضافی تنخواہ بھی ڈاکٹر درویش کے صدر بھی یاسین معصوم زئی کو ملتی رہی جبکہ ان کے سعودی عرب کے بے شمار دوروں کے موقع پر وی وی آئی پی پروٹوکول سمیت تمام عیاشیاں ڈاکٹر درویش ہی برداشت کرتے رہے ۔

اب جبکہ پروچانسلر آئی آئی یو آئی ڈاکٹر سلیمان ابوالخیل سعودی گورنمنٹ کے احتسانی شکنجے میں آ کر جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں تو یاسین معصوم زئی نے عیاشیاں ختم ہونے کا غصہ ڈاکٹر درویش پر نکالنا شروع کر دیا ہے ۔ واضح رہے ڈاکٹر یاسین معصوم زئی کی طرف سے دو تنخواہیں لینے کے عمل کی نشاندہی آئی آئی یو آئی کے صدر ڈاکٹر یوسف درویش نے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف المالکی کے ہمراہ صدر مملکت و چانسلر جامعہ ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات میں کی تھی جبکہ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم میں بھی یہ معاملہ اٹھایا جا چکا تاہم  چار سال سے زائد عرصہ اینٹھی گئی کروڑوں روپے کی رقم کی واپسی کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی اور نہ ہی مجاز فورم کی طرف سے تاحال ایک سرکاری ملازم کے بغیر اجازت بیرون ملک سے فنڈ لینے کے عمل پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔

ڈاکٹر یاسین معصوم زئی کی طرف سے بغیر ریکارڈ کے بیرون ملک سے بھاری مقدار میں حاصل کی جانے والی موجودہ رقم بادی النظر میں منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتی ہے جس کی سزا جامعہ امام محمد ریاض کے ریکٹر و پروچانسلر آئی آئی یو آئی ڈاکٹر سلیمان ابوالخیل اس وقت جیل کی چکی میں پس کر کاٹ رہے ہیں ۔موجودہ معاملے پر پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی توجہ کرنے کی ضرورت ہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل افسوس ہے کہ ڈاکٹر یاسین معصوم زئی کی سنگین بے قاعدگی کا ڈائریکٹ اثر سعودی عرب اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات پر بھی پڑنے کا خدشہ ہے ۔جس کی آگاہی پاکستان میں تعینات سعودی سفیر سعودی عرب میں اپنے محکمے کو دے چکے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…