اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

کراچی کے ہسپتالوں میں مردہ لائے گئے افراد کی تعداد میں بڑ ا اضافہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح ہسپتال سیمی جمالی نے بھی تصدیق کردی

datetime 16  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال سیمی جمالی نے اس تشویش ناک رپورٹ کی تصدیق کی ہے کہ اسپتالوں میں مردہ لائے گئے افراد کی تعداد بڑھ گئی ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا کہ اسپتالوں میں مردہ لائے گئے افراد میں اضافے کی وجہ پبلک ٹرانسپورٹ کا بند نہ ہونا بھی ہو سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں عموماًغریب لوگ آتے ہیں، یہ لوگ اتنی جگہ سے گھوم کر سرکاری اسپتال پہنچتے ہیں کہ مریض کی موت ہو چکی ہوتی ہے، مسئلہ یہ ہے کہ موت کے بعد کسی کے کرونا ٹیسٹ نہیں کیے جا سکتے۔انہوں نے کہاکہ مجموعی طور پر کرونا ٹیسٹنگ سے متعلق ہماری گنجائش بہت کم ہے، جب زندہ لوگوں کا سی ٹی اسکین نہیں ہو سکتا تو مردوں کا کیسے کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں لوگوں کو کینسر سمیت بہت سی بیماریاں لاحق ہیں، ہمیں مردہ لائے گئے افراد کی تعداد میں اضافے کے معاملے پر سنسنی پھیلانے کی ضرورت نہیں ہے، جب زندہ کا ٹیسٹ کروانا مشکل ہے تو مردوں کا تو بہت ہی مشکل ہے۔ڈاکٹرسیمی جمالی نے کہا کہ کانگو اور کو وِڈ سے متعلق تدفین پر ایس او پیز پہلے سے موجود ہیں، کرونا سے متاثرہ میت کی تدفین میں بھی قریبی اور کم سے کم لوگوں کو شریک ہونا چاہیے، حکومت نے ویسے بھی زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی لگا رکھی ہے، میتوں کو نہلانے والوں کو بھی احتیاط کرنی چاہیے، میت کو بار بار ہاتھ لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…