تہران(این این آئی)ایران میں انسٹا گرام اسٹار اور ایرانی انجیلنا جولی کے لقب سے مشہور دو شیزہ اس وقت کرونا کا شکار ہونے کے بعد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ذرائع کے مطابق انسٹا گرام پر سحر تبرکے نام سے مشہور فاطمہ خیشواند اس وقت تہران کے سینا اسپتال میں زیر علاج ہے۔ اسے کرونا کا شکار ہونے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فاطمہ خیشوند کو کچھ عرصہ قبل اس وقت عالمی شہرت حاصل کی تھی جب اس نے پلاسٹک سرجری کے ذریعے انجیلینا جولی بننے کی کوشش کی تھی مگر اس کوشش میں اس نے اپنا حلیہ بگاڑ لیا تھا۔
فاطمہ خیشواند کے وکیل بیام دوفشان نے بتایا کہ ان کی موکلہ چھ ماہ سیقید ہے اور اسے چند ہفتے قبل کرونا کاشکار ہونے کے بعد سینا اسپتال میں قرنطینہ میں ڈال دیا گیا تھا۔وکیل نے بتایا کہ اس کی موکلہ فاطمہ نے چند روز قبل اپنی ماں کو جیل سے ٹیلیفون کرکے بتایا تھا کہ وہ کرونا کا شکار ہوئی ہیں جب کہ جیل میں خواتین قیدیوں کی انچارج نے فاطمہ کے کرونا کے شکار ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے۔جب کہ فاطمہ خیشواند کیوکیل درفشان نے بتایا کہ اس کی موکلہ کو پھیھپڑوں میں تکلیف کے بعدسینااسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کا کرونا کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔